سوشل میڈیا پر یہ مٹھی بھر چند ناپاک لوگ کیسے کامیاب ہوئے ؟

متوجہ ہوں
سوشل میڈیا پر یہ مٹھی بھر چند ناپاک لوگ کیسے کامیاب ہوئے ؟
کیا اس سوال پر کسی نے سوچا . یہ چند پیچ سب تک کس نے اور کیسے پہنچائے؟ اتنی تیزی سے ہر شخص اس تک کیسے پہنچا ؟ اسکا جواب انتہائی سادہ ہے یہ سب ہمارے جنونی مسلمانوں کی وجہ سے ہوا جنہوں نے اپنی دانست میں ان پر لعنت ملامت ڈلوائی مگر ان کو بے خیالی میں پروموٹ کردیا .
اس بات کو آسانی سے سمجھنے کے لیے کہ آپ یا میں ایک پوسٹ کرتے ہیں وہ سب سے پہلے میری فرینڈ لسٹ والے دیکھتے ہیں پھر اگر کوئی لائیک کرے یا کمنٹ کرے تو تب وہ پوسٹ ان کے دوستوں تک پہنچتی ہے .
اسی طرح پہلے تو ان پیچز کو لائک کیا گیا . پھر جب انہوں نے کوئی ایسی پوسٹ کی تو اس پر لعنت ملامت کے کمنٹ کیے گئے اور شئیر کرکے لکھا گیا کہ اس پوسٹ والے کو لعنت دو اور اللہ اور رسول.سے محبت کرتے ہو تو اسے شئیر کرو تاکہ دوسرے لوگ بھی لعنت ڈال سکیں.
اس طرح ان کے پیچز عام ہوے . اب جب وہ ایسی پوسٹ کرتے تھے تو انہیں یقین تھا کہ اسطرح مسلمانوں میں غصہ عام ہوگا ان کی دل آزاری ہوگی اور وہ سخت اشتعال میں آئیں .اور وہ یہی چاہتے تھے ۔۔
ہمیں تو ایسی پوسٹ دیکھ کر اس کے پیچ کو ان لائک کرنا تھا اور رپورٹ کرنا تھا تاکہ کسی تک وہ بات پہنچے ہی نہ مگر ہم نے تو بحثیں کی اور باقاعدہ لعنت ڈلوانے کے لیے ہر بندے تک پہنچائی .
حال ہی میں ایک انڈین لڑکی نے ایک ایسی ہی ناپاک جسارت کی جس کو سب مسلمانوں نے ہی شئیر کیا اور پوسٹ کیا اور مقصد کیا کہ لوگ دیکھ کر لعنت ڈالیں . جس جس کو نہیں پتہ تو اس اس کو بھی دکھایا اور بتایا تاکہ لعنت ڈالنے سے نہ رہ جائے کوئی .
مگر اس پوری کاوش میں وہ پوسٹ اور وہ گستاخی جو عام ہوئی اسکا کوئی اندازہ نہیں .
احتیاط برتیں ایسی کوئی پوسٹ دیکھیں تو اسکرین شارٹ لیں اور ایف آئی کی.جانب سے جو نمبر دیا گیا اور پوسٹ ہورہا ہے وہاں انفارم کردیں .لعنت آپ خود ہی ڈالیں لوگوں سے لعنت ڈلوانے کے ثواب کے چکر میں اسے شئیر نہ کریں نہ کمنٹ کریں اور نہ ہی کوئی ری ایکشن پر کلک کریں.
اللہ ہمارا حامی و ناصر…… کاپی پیسٹ کی اجازت ھے اور شئیر کریں

from Blogger http://ift.tt/2nYplxN

Leave a comment